حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرزتیسرے روز بھی ڈیوتی سے غائب

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرزتیسرے روز بھی ڈیوتی سے غائب

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے تیسرے روز بھی ڈیوٹیو ں سے بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ڈاکٹروں نے خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

۔پشاور سے جمیل خان کی رپورٹمونٹاج
تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ جاریہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان رشتہ داروں کے ذریعے ہسپتالوں کی نجکاری چاہتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا اور بے گناہ ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 20 جون کودوبارہ ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کرکے کے ٹی ایچ میں احتجاج کرینگے
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے پر امن طور پر احتجاج تو ملتوی کر دیاہے لیکن تین روزہ احتجاج نے مریضوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا یا ۔

مصنف کے بارے میں