لاہور: گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی سمیت پاکستانی معروف شخصیات کی وائرل ہونے والی تصاویر خوب زیر بحث رہیں۔
اان تصاویر کا لوگوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا، جس میں کچھ لوگوں نے تنقید کی جبکہ کچھ نے تصاویر کو بے حد سراہا۔
لیکن شاہد خان آفریدی نے اس بارے میں ٹوئٹ کرکے تمام لوگوں کو خاموش کر دیا۔
Thank you sister @sanabucha for the fantastic Suhoor last night,it was a pleasure catching up with the faces of Pak Entertainment Industry pic.twitter.com/AyQxHrJK92
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 11, 2017
ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” شکریہ بہن ثناء بچہ،سحری کی زبردست دعوت کے لیے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں کےساتھ مل کر خوشی ہوئی“ ۔
جس کے جواب میں ثناء بچہ نے انہیں اس ٹوئٹ کا جواب کچھ اس طرح دیا
V may not be of same blood but nothing is better than a man who doesn't only call U his sister but treats u like one.Lala! @SAfridiOfficial https://t.co/z8VaRZSFrr
— Sana Bucha (@sanabucha) June 11, 2017
”ہمارا خون ایک نہیں ہے، لیکن ایسے مرد سے بہتر کوئی نہیں جو نہ صرف آپ کو اپنی بہن مخاطب کرے بلکہ بہنوں جیسا برتاو بھی کرے ،لالا شاہد آفریدی“
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف صحافی ٹی وی اینکر پرسن اور فلمساز ثناء بچہ نے رمضان کے موقع پر پاکستان کی کئی نامور شخصیات کو اپنے گھر سحری پر مدعو کیا ان تمام سلیبریٹیز میں پاکستان کے مایاناز کھلاڑی شاہد آفریدی بھی شامل تھے۔اس دوران اداکاروں نے دلچسپ تصاویر لیں جن میں شاہد آفریدی پاکستانی اداکاراؤں کے ہمراہ کھڑے ہیں مگر ان کے چہرے پر آنے والے تااثرات سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ ان کے بیچ کھڑے ہوئے آرام دہ محسوس نہیں کر رہے۔یہ تصویر انٹرنیٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔