آلو کی بنی ”فرنچ فرائز “ موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے ، تحقیق

لاہور: آلو کی بنی چپس جسے ماڈرن زبان میں فرنچ فرائز کہا جاتا ہے ، بہت شوق سے کھائی جاتی ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں زیادہ فرنچ فرائز کھانے سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے ۔

جی ہاں!ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق محققین کو معلوم ہوا ہے کہ فرنچ فرائز کھانا موت واقع ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔نئی تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو تلے ہوئے آلو ہفتے میں دو بار سے زیادہ کھاتے ہیں ان کی موت واقع ہونے کے خطرات د±گنے ہوجاتے ہیں۔یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس تحقیق کے آخر میں 236شرکاءکی موت واقع ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق محققین کو معلوم ہوا کہ وہ شرکاء جنہوں نے ہفتے میں دو یا دو سے زائد بار تلے ہوئے آلو کھائے تھے ان کی جلد موت واقع ہونے کے خطرات ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے تلے ہوئے آلوبالکل نہیں کھائے،دگنے ہو گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق تحقیق نے یہ ثابت نہیں کیا کہ تلے ہوئے آلو کھانے سے لوگ مر جاتے ہیں لیکن تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ لوگ جو تحقیق کے دوران مر گئے وہ تلے ہوئے آلو تواتر کے ساتھ کھاتے تھے۔