ماہرہ خان بال بال بچ گئیں

ماہرہ خان بال بال بچ گئیں

لاہور:ماہرہ خان حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ ماہرہ خان  نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات (گلیات) کی سیر کی، جہاں وہ گھڑ سواری کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے خود کو بچانے والے شخص کا شکریہ ادا کیا۔ ماہرہ خان نے اپنے ٹریول لاگ ریل کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ان کی مدد کرنیوالے شخص کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ماہرہ خان نے حال میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گلیات کی سیر کی۔ اس حوالے سے اداکارہ نے ایک ٹریول لاگ ریل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ جس میں ماہرہ قدرتی ماحول سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرہ نے اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ پہاڑوں کے ساتھ ان کا عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے۔

یوں لگتا ہے کہ جیسے پہاڑ آپ سے بات کررہے ہوں، یہ آپ کو یاد دلا رہے ہوں کہ آپ کتنی دور جاسکتے ہیں، یہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کتنا چھوٹے ہیں۔ یہ سکون اور ایمان کے احساس کو تازہ کرتے ہیں۔ اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ آپ کتنی ہی مشکل میں کیوں نہ ہوں سب ٹھیک ہو جائے گا، جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

ساتھ ہی ماہرہ نے لکھا کہ یہ کوئی تشہیری پوسٹ نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان گلیات کی سیر کے دوران گھوڑے سے گرتے ہوئے برے حادثے کا شکار ہوئیں۔اداکارہ نے ساتھ ہی  بچانے والے شخص کا شکریہ اداکیااورکہا  اگر وہ شخص اس پوسٹ کو پڑھ رہا ہو تو میں اس کی بے حد مشکور ہوں، دیکھ بھال کرنے کیلئے۔ میں خیریت سے ہوں الحمدللہ۔ 

مصنف کے بارے میں