کیلیفورنیا :گوگل نے موبائل سرچ کے نتائج میں ایک نئی خصوصیت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے مخصوص سوالات کے جوابات کے لیے AI کی مدد سے تیار کردہ آڈیو اوورویوز فراہم کیے جائیں گے۔ اس فیچر کو گوگل لیبز کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ گوگل پر مثلاً “Noise cancellation headphones کیسے کام کرتے ہیں؟” جیسا سوال کریں گے تو “People also ask” سیکشن کے نیچے “Generate Audio Overview” کا بٹن دکھائی دے گا۔ اس بٹن پر کلک کرنے کے بعد تقریباً 40 سیکنڈ میں ایک آڈیو اوورویو تیار ہو جائے گا۔
یہ آڈیو کلپ سرچ کے نتائج میں چھوٹے پلیئر میں چلایا جا سکے گا، جہاں آپ اسے روک، چالان، خاموش یا رفتار کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ اس آڈیو اوورویو میں دو AI میزبان موضوع پر بات چیت کرتے نظر آئیں گے، جو آپ کے سوال کا جامع اور دلچسپ جواب پیش کریں گے۔ پلیئر کے نیچے استعمال شدہ ماخذات کے لنکس بھی دیے جائیں گے تاکہ صارف مزید معلومات حاصل کر سکے۔
یہ فیچر گوگل کے دیگر AI منصوبوں جیسے NotebookLM اور Gemini کی آڈیو اوورویوز کی طرح ہے۔