Get Alerts

پاکستان سے منسوب ایران-اسرائیل جنگ پر بیان جعلی ہے: سفارتی ذرائع

پاکستان سے منسوب ایران-اسرائیل جنگ پر بیان جعلی ہے: سفارتی ذرائع

اسلام آباد: سفارتی ذرائع نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے پاکستان سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایرانی جھنڈے اور پاکستان کے پرچم کے ساتھ جو بیان گردش کر رہا ہے، وہ جعلی ہے۔ اس بیان میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت میں جوہری ردعمل دینے کی بات کی گئی ہے، جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان کی جانب سے امریکا کو اسرائیل کے خلاف کسی ردعمل سے آگاہ کرنے کا بھی کوئی وجود نہیں، اور یہ دعویٰ سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جعلی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج ایران کے ساتھ جنگ میں شریک ہوگی، جو کہ مکمل طور پر غلط اور من گھڑت دعویٰ ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی بیانات اور غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ خبروں پر انحصار کریں۔

ٹیگز: