Get Alerts

عمان اور یو اے ای کی ایران-امریکہ-اسرائیل تنازع پر تشویش، جنگ بندی اور سفارتی حل کی اپیل

عمان اور یو اے ای کی ایران-امریکہ-اسرائیل تنازع پر تشویش، جنگ بندی اور سفارتی حل کی اپیل

دبئی/مسقط: عمانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی کارروائی کو غیراخلاقی اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔ عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کی ہمسایوں کے خلاف جوابی کارروائی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے جنگ بندی کرکے سفارتی حل اپنانے کی اپیل کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطہ ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے کیونکہ فوجی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں، اور اگر لڑائی جاری رہی تو یہ خطے کی سلامتی، سمندری راستوں، سپلائی چین اور عالمی معیشت پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایران کے حملوں میں شہری ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ یو اے ای نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہتے، لیکن اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق ایران کی جانب سے 1,400 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ 

ٹیگز: