Get Alerts

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس شہید

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس شہید

مردان:پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس فلائٹ لیفٹیننٹ قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طٰحہ عباسی شہید ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، جو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے گا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

دوسری جانب فیلڈ مارشل سمیت مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

ٹیگز: