Get Alerts

میرا نے مولانا طارق جمیل کو ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

میرا نے مولانا طارق جمیل کو ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خبروں کی شہ سرخیوں زینت بننے اور میڈیا کی خبروں میں رہنے کے فن کی ماہر اداکارہ میران نے اب مولانا طارق جمیل کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

لاہور:اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ دین کی آگاہی کیلئے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور خواتین کے حوالے سے کچھ پیچیدگیوں پر بھی معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری فعال ہونے کے بعد ہی فنکاروں کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں یہ گزارش پیش کریں گی کہ وہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے بارے میں سوچیں۔

اداکارہ میران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان کی سفارشات پر عمل کیا جائے تو لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہو سکتا ہے۔