دوران پرواز ایک خاتون کے ہیڈ فونز میں اچانک ہی آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا

دوران پرواز ایک خاتون کے ہیڈ فونز میں اچانک ہی آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا

دوران پرواز ایک خاتون کے ہیڈ فونز میں اچانک ہی آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا

میلبورن: بیجنگ سے میلبورن جانے والی پرواز میں ایک مسافر خاتون نے بیٹری سے چلنے والے ہیڈ فون لگائے ہوئے تھے اور وہ اسی حالت میں سوگئیں لیکن پرواز شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد ان ہیڈ فونز میں اچانک ہی آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا اور انہیں اتار پھینکنے کی کوشش میں خاتون کے ہاتھ بھی جل گئے۔

طیارے کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھادی لیکن یہ اتنی شدید گرم تھی کہ ہیڈ فونز جہاز کے فرش پر گرتے ہی پگھل گئے۔ اب آسٹریلیا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو یہ چھان بین کررہی ہے کہ ہیڈ فونز کی بیٹریوں میں ایسا کونسا مادہ استعمال کیا گیا تھا کہ جس میں پرواز کے دوران اچانک اور اتنی شدید آگ لگ گئی۔