کامران اکمل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ، کراچی کو 182 رنز کا ہدف مل گیا

کامران اکمل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ، کراچی کو 182 رنز کا ہدف مل گیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 182 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،ان کی جانب سے محمد حفیظ اورکامران اکمل میدان میں آئے جہاں پروفیسر اہم میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،ڈیون سمتھ کی وکٹ شاہد آفریدی نے حاصل کی وہ 15رنز بنانے میں کامیا ب رہے جبکہ ویسلز 11رنز بنانے کے بعدبوپارہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں وکٹ پر کامران اکمل 75رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد عثمان شنواری کا شکار بنے۔سعد نسیم 35رنز بنا کر شنواری کی بال پر بولڈ ہوگئے۔سیمی کے 36رنز کی بدولت پشاور نے مقررہ اوورزمیں181رنز سکور کر لیے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے لیے پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پشاور زلمی نے ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میں شکست اور 3 میں کامیابی حاصل کی جب کہ کراچی کنگز نے بھی اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔