کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیدیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ: پی ایس ایل تھری کے 28 ویں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیدیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپن بیٹسمین شین واٹسن اور جیسن روئے اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے جس کی وجہ سے ٹیم اسلام آباد کو بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوئی۔ آج کے میچ میں کیون پیٹرسن بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور فہیم اشرف کی گیند پر 7 رنز بناکر کیپر لیوک رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد سرفراز احمد اور عمر امین کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 28 رنز بنا کر عمر امین عماد بٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ سرفراز احمد بھی 43 رنز بنا کر حسین طلعت کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کی اننگز بکھر گئی۔

کوئٹہ کی ٹیم میں رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلے بھی آمنے سامنے آچکی ہیں جس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔