استعفے نہ دیے تو لانگ مارچ کا فائدہ نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمن

استعفے نہ دیے تو لانگ مارچ کا فائدہ نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمن
کیپشن: استعفے نہ دیے تو لانگ مارچ کا فائدہ نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمن
سورس: file

پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کل پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا۔ لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کریں گے۔ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو لانگ منارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔ کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے۔ 

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن انجینئرڈ تھے۔ ووٹ کم کیوں ہوئے اس سمیت تمام معاملات کو میٹنگ میں زیر بحث لائیں گے ۔پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے معاملےکو بھی ایجنڈے میں رکھا گیاہے۔ جمہوری معاملات میں فیصلوں کو قبول کیا جاتا  ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس بار ہماری حکمت عملی مختلف ہوگی،یہ فیصلہ کرنا ہے کتنے دن قیام ہوگا۔ عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے،ان کے حق کیلئے آواز بلند کریں گے۔ موجودہ حالات میں عام آدمی کو نااہل حکمرانوں کے سر پر نہیں چھوڑ سکتے۔ تحریکیں کبھی نہیں رکتیں،عوام کا اس وقت بہت برا حال ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کاکردارنمایاں نظرآیا۔لانگ مارچ پر 26 مارچ کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہیں۔ مولانا فضل الرحم کورونابھی اس معاملےمیں ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں لانگ مارچ میں حصہ لینے کے لیے تیارہیں ۔عوام اطمینان رکھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ان کومایوس نہیں کریں گے۔ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،۔ کسی ایک ممبرکے دغا سے پارٹیوں کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوا کرتیں۔ ماضی میں مختلف جماعتوں کے اراکین نےاپنے ووٹ کوغلط استعمال کیا۔ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گا،لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا۔