قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ، ایرانی لڑکی کا امریکی بوائے فرینڈ پر چاقو سے وار

قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ، ایرانی لڑکی کا امریکی بوائے فرینڈ پر چاقو سے وار

لاس ویگاس: ایرانی لڑکی نے امریکہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے  اپنے ملک کے ٹاپ کمانڈر قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکی بوائے فرینڈ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈیٹنگ ویب سائٹ پر امریکی نوجوان سے دوستی کرنیوالی   نیکوبن نامی  ایرانی لڑکی نے مذکورہ امریکی بوائے فرینڈ کو ملاقات کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں بلوایا  جہاں ایرانی دوشیزہ نے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر  مبینہ طور پر اس نوجوان کی گردن میں چاقو گھونپ دیا، تاہم امریکی نوجوان زخمی حالت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرنے بعد  ہوٹل سے بھاگنے میں کامیاب ہوا جس کے بعد لڑکی نے ہوٹل میں ایک ملازم کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایرانی لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ امریکی نوجوان پر حملہ  مقتول ایرانی جنرل  قاسم سلیمانی کے بدلے کی غرض سے کیا ۔ نیکوبن کو 24 مارچ کو ابتدائی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد  رہے کہ امریکہ نے دو برس قبل  عراق کے دارالحکومت بغداد کے  انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک ایک ڈرون سٹرائیک  میں ایران کی القدس فورس کے ٹاپ کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں