تحریک عدم اعتماد ،لانگ مارچ کا مکمل شیڈول سامنے آگیا 

تحریک عدم اعتماد ،لانگ مارچ کا مکمل شیڈول سامنے آگیا 

اسلام آباد :پی ڈی ایم لانگ مارچ ‘ اتحادی جماعتوں نے مشاورت مکمل کرلی ، 23 مارچ دوپہر 2 بجے باقاعدہ کراچی ‘ کوئٹہ سے قافلے روانہ ہونگے ، کراچی سے قافلے کی قیادت جمعیت اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرینگے  ،کوئٹہ سے جمعیت ‘ بی این پی ‘ پشتونخوا میپ کے رہنما قافلوں کی قیادت کرینگے۔

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تفصیلات سامنے آنے لگیں ،  سندھ بلوچستان کے قافلے 24 مارچ کی صبح ملتان سے لاہور کی جانب راونہ ہونگے ، لاہور پہنچنے پر مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے کارکن قافلوں کا استقبال کرینگے، 24 مارچ کی شام لاہور سے مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے کارکن بھی قافلوں کا حصہ بن جائینگے،  24 مارچ کو ہی پشاور سے قافلے روانہ ہونگے جس میں جمعیت ‘ اے این پی ‘ ن لیگ کے مقام رہنما شامل ہونگے ۔

 25 مارچ کی صبح تمام قافلے راولپنڈی فیض آباد کے راستے اسلام آباد میں داخل ہونگے اگر کسی قافلے کو کسی بھی مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی تو باقی قافلے جس مقام پر ہونگے وہی پر دھرنا دینگے ۔

23 مارچ کو اسلام آباد اورراولپنڈی کے قافلے ڈی چوک کی جانب بڑ ہیں گے اگر روکنے کی کوشش کی تو فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا جائیگا،28 مارچ تک ڈی چوک پر دھرنا دیا جائیگا ۔

روزانہ کے بنیاد پر جلسے ہونگے جس سے اپوزیشن پارٹی کے رہنما خطاب کرینگے،  اپوزیشن کے ارکین اسمبلی اس دوران اسلام آباد میں ہی موجود ہونگے انہیں دارلحکومت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں