ورلڈ موئی تھائی چیمپئن شپ،پاکستانی کک باکسر آغا کلیم نے  ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 ورلڈ موئی تھائی چیمپئن شپ،پاکستانی کک باکسر آغا کلیم نے  ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بینکاک :پاکستانی کک باکسر آغا کلیم نے ورلڈ موئی تھائی چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بائیس سالہ پاکستانی باکسر نے قزاقستان کے کک باکسر کو شکست دیکر 51 کے جی سینئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

فائیٹ کے دوران آغا کلیم کے پاس کوچ بھی موجود نہ تھا، اٹلی کے کوچ نے فائیٹ کے دوران آغا کلیم کی مدد کی۔واضح رہے کہ آغا کلیم اس سےقبل بھی کئی انٹرنیشنل مقابلے جیت چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں