Get Alerts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے، لیکن کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی، خاص طور پر شملہ پہاڑی، مال روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ اور چوبرجی کے علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں کمی آئی اور صبح سویرے ٹھنڈک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد اور ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں جیسے حاصل پور، سرگودھا، بہاولنگر، عارف والا، دنیا پور، سانگلہ ہل، منچن آباد، فیصل آباد، قصور وغیرہ میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم، بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگز: