اورنج لائن منصوبے کی پہلی ٹرین جولائی میں پاکستان لائی جائیگی

اورنج لائن منصوبے کی پہلی ٹرین جولائی میں پاکستان لائی جائیگی

بیجنگ : لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے لئے کام تاحا ل جاری ہے لیکن اس منصوبے کیلئے چین میں پہلی سب وے ٹرین تیار کر لی گئی ہے جوکہ رواں سال جولائی میں پاکستان لائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اورنج لائن میٹرو منصوبہ رواں برس کے آخر تک مکمل کر لیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے چین میں اس منصوبے کیلئے سب وے ٹرین بھی تیار کر لی گئی ہے۔ 26 کلومیٹر طویل منصوبے کیلئے کل 27 سب وے ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ٹرین 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلائی جا سکتی ہے۔ جبکہ ٹرین پر پاکستان ثقافت کے رنگ بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے آرڈر کی پہلی ٹرین تیار کر لی گئی ہے جو جولائی میں پاکستان پہنچ جائے گی۔ جبکہ دیگر 26 ٹرینیں رواں برس کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔