قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ،میں بھی اسے مسترد کرتا ہوں:نواز شریف

قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ،میں بھی اسے مسترد کرتا ہوں:نواز شریف
کیپشن: اتنا پیارا ملک تھا ہمارا، اس ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی؟،سابق وزیراعظم۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نوا زشریف نے اپنے متنازعہ انٹرویو کے بعد پیدا ہونیوالے صورتحال اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کارگل سے فوجوں کی واپسی کا حکم نواز شریف نے دورہ امریکہ پر دیا تھا : پرویز مشرف

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کل کی قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے اور میں بھی اسے مسترد کرتا ہوں۔کیونکہ یہ غلط فہمی پر مبنی ہے،جو کچھ ہوا اب وقت آ گیا ہے پتہ لگنا چاہیے،اس ملک کو یہاں تک پہنچایا کس نے؟، اتنا پیارا ملک تھا ہمارا، اس ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی؟۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کیا بنا دیا گیا ہے ملک کو،دنیا میں ہم تنہا ہو چکے ہیں،کون سا ملک آج ہمارے ساتھ ہے؟،اگر قومی کمیشن قائم ہوتا ہے تو اس کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، خواجہ آصف سے پوچھیں جب جب وہ غیر ملکی دوروں پر گئے،بیرون ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے میری بات کی،ڈان لیکس میں بھی یہی باتیں کی تھیں ، اپنے ملک کو ٹھیک کرو۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک ، ثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے گزشتہ روز متنازعہ بیان کو قومی سلامیتی کمیٹی کے اجلاس میں گمراہ کن قرار دیکر مسترد کردیا گیا تھا،جس کے بعد نواز شریف نے قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نیو نیوز  کی  براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں