Get Alerts

سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا

 سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا,  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر دستخط کر دئیے۔


تفصیلات کے مطابق،  آرڈیننس کے تحت دکان، مکان، دفتر کے کرایوں کی ادائیگی موخر ہوگی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراض عائد کیا تھا، سندھ حکومت نے اعتراضات دور کر کے آرڈیننس دوبارہ منظوری کیلئے گورنرکو ارسال کیا تھا۔

خیال رہے گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے، سندھ حکومت نے گیس اور بجلی کی رعایت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کر دیا تھا۔