Get Alerts

شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت گرانے کیلئے فوج سے مدد طلب کرلی 

شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت گرانے کیلئے فوج سے مدد طلب کرلی 
سورس: File

فیصل آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر حکومت گرانے کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی ۔کہتے ہیں ادارے مداخلت کریں ،قومی حکومت بنائی جائے ۔ٹیکنو کریٹ حکومت لا کر ستمبر میں الیکشن کرائیں۔ 

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ  رانا ثنااللہ کیخلاف 15 شہادتیں منشیات فروشی کےہیں ۔ راناثنااللہ کی شکل شیطانی چمگادڑ سے ملتی ہے۔  جس پر صبح فرد جرم لگنی تھی اسے وزیراعلیٰ بنایا گیا۔  رات 12بجےدروازے کھول کر ملزم شہبازشریف کو وزیراعظم بنایاگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر فردجرم عائد ہونے والی تھی اسےوزیراعظم بنا دیاگیا۔  تم کہتے ہو عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ آج عمران خان زمین سے آسمان پرمقبولیت میں اوپر جاچکا ہے۔  اگرکسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرکے دکھائے،۔ میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک میں نکلوں گا۔