ہم عدالت کی قدرومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

ہم عدالت کی قدرومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: صدر پی ڈی ایم  مولانا فضل الرحمان  نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  اگر کسی کو انصاف کی ذمہ داری  دی جائے تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے۔ہم عدالت کی قدرومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں۔
آج اس تاریخی اجتماع نے بتادیا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائے ہم اس عمارت کی حفاظت کریں گے ۔کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے اس عمارت کو نہیں دیکھ سکے گا۔آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے۔
اسلام نے عدل وانصاف کاحکم دیا ہے ۔پنجاب اور کے پی اسمبلیاں نہ توڑیں جاتی تو بحران نہ ہوتا۔اب فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔