Get Alerts

پاک بھارت کشیدگی : راولپنڈی بورڈ کے منسوخ شدہ پیپرز اور پریکٹیکلز کا نیا شیڈول جاری

پاک بھارت کشیدگی : راولپنڈی بورڈ کے منسوخ شدہ پیپرز اور پریکٹیکلز کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی: راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے حالیہ کشیدگی کے باعث ملتوی کیے گئے انٹرمیڈیٹ کے پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکلز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق، 7 مئی کو ملتوی ہونے والا ایف اے کا اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنگ کا پرچہ اب 16 جون کو لیا جائے گا، جب کہ 9 مئی کو ملتوی ہونے والا ترجمۃ القرآن کا پرچہ 31 مئی کو منعقد ہوگا۔ اسی طرح، میٹرک کے 7 مئی کو منسوخ کیے گئے کیمسٹری اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ کے پریکٹیکلز اب 27 مئی کو لیے جائیں گے، اور 9 مئی کو ملتوی ہونے والا میٹرک کا پریکٹیکل 29 مئی کو لیا جائے گا۔

ایجوکیشن بورڈ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق، امتحانات پہلے سے مقرر کردہ سینٹرز پر ہی ہوں گے، تاہم طلباء کو نئی رول نمبر سلپس جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یہ پیپرز اور پریکٹیکل پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی کیے گئے تھے، جن کا متبادل شیڈول اب جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: