Get Alerts

امریکہ کی جانب سے 19 پاکستانی کمپنیوں پر پابندیاں،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

امریکہ کی جانب سے 19 پاکستانی کمپنیوں پر پابندیاں،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

اسلام آباد : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کی 19 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ پابندیاں پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کے الزام میں لگائی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ان کمپنیوں کے سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کی تردید کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی امریکہ کی جانب سے ایسے الزامات لگائے جا چکے ہیں، اور امریکہ کے اس طرح کے اقدامات تجارت اور تجارتی اداروں کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے یہ اقدامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کے پیچھے متعصبانہ محرکات ہیں۔ اس تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکہ نے مجموعی طور پر 80 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں پاکستان کے علاوہ چین، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

ٹیگز: