Get Alerts

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا: امریکہ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا: امریکہ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن : امریکہ نے بھارت میں قائم سات کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کی وجہ ان کمپنیوں کا ایران سے تیل کی تجارت میں ملوث ہونا بتائی جا رہی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی تجارت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور ایران اپنے عوام کا استحصال بھی کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی 20 کمپنیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے جو ایرانی پٹرول کی تجارت میں شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ 10 بحری جہازوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو ایرانی پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث ہیں۔

یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل ہی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف اور اضافی مالیاتی جرمانے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا کہ بھارت تجارتی منافقت کر رہا ہے اور دوستی کے نام پر غیر منصفانہ تجارت کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا، "ہم نے ہمیشہ بھارت کو اچھا دوست سمجھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے ہمارے ساتھ غیر منصفانہ تجارت کی۔ اس کے ٹیرف ناقابلِ قبول حد تک بلند ہیں اور غیر مالیاتی رکاوٹیں بھی انتہائی سخت ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو جواب دیا جائے۔"

امریکہ کی جانب سے بھارت پر تجارتی اور اقتصادی دباؤ میں اضافے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، اور اس کے اثرات بھارت کی معیشت اور عالمی تعلقات پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: