واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکی حکام نے بھارتی حکومت کو ایک اور دھچکا دیتے ہوئے اگست میں طے شدہ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کو بھارت کا متوقع دورہ منسوخ کر دیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ فیصلہ بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے یہ مذاکرات اہم سمجھے جا رہے تھے۔ اس صورتحال نے امریکا بھارت تجارتی تعلقات میں مزید پیچیدگیوں کو جنم دیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے اس اقدام کو بھارت کے ساتھ تجارتی محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اختلافات کے پس منظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔