Get Alerts

نیو نیوز کی 10ویں سالگرہ، اسلام آباد آفس میں شاندار تقریب کا انعقاد

نیو نیوز کی 10ویں سالگرہ، اسلام آباد آفس میں شاندار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد :نیو نیوز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سیاسی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں کیک کاٹ کر نیو نیوز کے کامیاب 10 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان اور سینیٹر خلیل طاہر سندھو شامل تھے، جنہوں نے نیو نیوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک، سی او او فواد احمد، سینئر اینکر پرسن مطیع اللہ جان، رؤف کلاسرا اور حسن ایوب سمیت دیگر نمایاں صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران نیو نیوز کی ایک دہائی پر محیط صحافتی خدمات اور عوامی اعتماد کا اعتراف کیا گیا، اور مستقبل میں بھی غیر جانبدار اور مؤثر صحافت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: