Get Alerts

یوم تشکر، کیا چھٹی ہو گی

یوم تشکر، کیا چھٹی ہو گی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 16 مئی بروز جمعہ کو "یومِ تشکر" سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عام تعطیل کی گردش کرتی خبریں بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تشکر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے اور اس میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم تشکر کے حوالے سے تقریبات، دعائیں، توپوں کی سلامی اور گارڈز کی تبدیلی جیسی سرگرمیاں ضرور منعقد ہوں گی، لیکن دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ٹیگز: