اسلام آباد:نیونیوز کی 10 ویں سالگرہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نیونیوز کے اسلام آباد آفس پہنچ گئے۔ عطا تارڑ نے نیو نیوز کے سی اواو فواد احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیانئے کی جنگ لڑی گئی، میں پاکستان کے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، سارے ایک ہی پیج پر تھے۔ انہوں نے کہاکہ جب پہلی رات اٹیک ہوا ہم انٹرنیشنل میڈیا کا محاذ سنبھالے ہوئے تھے، ہمیں یہ فکر نہیں تھی کہ لوکل میڈیا کیا کررہا ہے۔ آپ ہمارے ساتھ مضبوط دیوار کی طرح کھڑے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ میڈیا نے بھی بنیان مرصوص کا کردارادا کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ 1971 کا بدلہ ہم نے لیا ہے اور الحمد اللہ ہم نے لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو میڈیا کے رول پر اس بارے میں ایک باب لکھا جائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ کریڈٹ ہے کہ نیو کی مینجمنٹ کا انہوں نے اتنا اچھا نام بنایا ہے ، یہ ایک دہائی پوری ہوئی ہے اور مزید نیک تمنائیں ہیں۔نیو کی صحافت ذمہ دارانہ ہے۔ نیو کی ٹیم اور مینجمنٹ کے لیے وزرارت اطلاعات اور حکومت پاکستان کے لیے بہت مبارک باد ہے۔ان کاکہنا تھا کہ زندگی کا پہلا ٹاک شو نیونیوز پر کیا۔
عطا تارڑنے کہاکہ یہ آپریشن شروع ہوا ہمارے بچوں کاخون بہا ہے۔ میں سات سالہ ارتضی کے جنازے پر موجود تھا، وہاں پرمیرے لیے کھڑا ہونا مشکل تھا۔ہم نے دشمن کاغرور خاک میں ملایا اور اللہ نے دشمن کی تمام تدبیریں الٹ کردیں۔کل ہم یوم تشکر منانے جارہے ہیں۔
اس بارے میں ایگزیکٹوڈائریکٹر نیونیوز نصر اللہ ملک نے کہا کہ عطا تارڑ صاحب کا شکریہ جو ہماری آج کی اس سالگرہ تقریب میں تشریف لائے۔ ان کاکہنا تھا کہ تارڑ صاحب کے سیاسی سفر کا میں چشم دید گواہ ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کی پرورش ایک نظریاتی ہے۔