امریکا کے مختلف محکموں پر سائبر حملے کا الرٹ جاری

امریکا کے مختلف محکموں پر سائبر حملے کا الرٹ جاری

واشنگٹن:شما لی کوریا نے امریکا پر حملے کا فیصلہ کرلیا،امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی نے ملک کے مختلف محکموں پر سائبر حملوں کا الرٹ جاری کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی نے ملک کے ہوا بازی، مالیات اور ٹیلی کام انڈسٹریز پر سائبر حملوں کی تکینکی تفصیل جاری کردی ہے۔

سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ان محکموں پر سائبر حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں