نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھول دیا

نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھول دیا

اسلام آباد:نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں دوبارہ سے تحقےقات کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ،نیب سحاق ڈار سے بطور ملزم تحقیقات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیور و (نیب) نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے ، اعلامیے کے مطابق نیب وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس کیس میں دوبارہ تحقیقات کرے گی۔
اس کیس کو شروع کرنے کیلئے وزیر خزانہ کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔حدیبیہ پیپرملزکیس میں شہبازشریف،عباس شریف اوروالدمیاں شریف کابھی نام ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز شریف بھی اس کیس میں نامزد ملزم ہیں۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈارحدیبیہ پیپرملزریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے، تحقیقات کاآغازعدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں کیاہے اور ریفرنس منسوخی پراسحاق ڈارکےخلاف بحیثیت ملزم تحقیقات کی جارہی ہے۔