Get Alerts

دفتر خارجہ نے طاہر داوڑ کی میت وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی

دفتر خارجہ نے طاہر داوڑ کی میت وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت وطن پہنچنے کی تصدیق کر دی ، ترجمان نے بتایا کہ میت کو سرکاری وفد طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لایا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی میت کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے ، میت کو سرکاری وفد طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لایا ۔

ترجمان نے بتایا کہ طاہر داوڑ کو دو روز قبل افغانستان میں بیہمانہ انداز میں قتل کیا گیا ، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں ، طاہر داوڑ کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔