Get Alerts

طلاق کی افواہوں پر شعیب ملک نے سب کو الجھن میں ڈال دیا

 طلاق کی افواہوں پر شعیب ملک نے سب کو الجھن میں ڈال دیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہوں میں نیا موڑ آگیا۔ شعیب ملک نے ٹویٹر پر  ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر سب کو الجھن میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی  ، شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ اپنی تصویر بھی شئیر کی۔انہوں نے ثانیہ مرزا کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ" آپ کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش ہے! سالگرہ کے  دن کا بھرپور مزہ لیں "

 

واضح رہے کہ کچھ  روز قبل ایک   خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں  شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق  خبر  دی تھی ، تاہم  اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹیگز: