"اسرائیل کی جارحیت، عالمی برادری کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی"، اردوان نے اسرائیل کو   دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا

انقرہ :صدر طیب اردوان نے سوال اٹھایا کہ اسرائیل کی اس جارحیت پر عالمی برادری کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ اگر اسرائیل باز نہ آئے تو اسے فی الفور ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

رجب طیب اردوان نے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں کہاکہ   اسرائیل کی اس جارحیت پر عالمی برادری کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی  اسے فی الفور ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ بمباری کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ہسپتالوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔  وحشیانہ بمباری میں 4 ہزار بچے بھی شہید ہوگئے۔حماس کو دہشت گرد جماعت کہنے والوں سے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ حماس سیاسی جماعت ہے جسے انتخابات میں فلسطینی عوام نے اپنے نمائندے کے طور چنا پر ہے۔

مصنف کے بارے میں