Get Alerts

گوگل نے خریداری کو آسان بنانے کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے

گوگل نے خریداری کو آسان بنانے کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا:گوگل نے صارفین کے لیے شاپنگ کے تجربے کو تیز، آسان اور زیادہ ذہین بنانے کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ نئے فیچرز میں ایجنٹک چیک آؤٹ، اے آئی کالنگ اور جیمینائی ایپ میں شاپنگ اسسٹنٹ شامل ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ فیچرز صارفین کے وقت کی بچت کے ساتھ خریداری کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ سرچ میں صارفین اب ایسے سوالات کر سکیں گے جیسے وہ کسی دوست سے بات کر رہے ہوں، اور اے آئی موڈ فوری تجاویز کے ساتھ قیمتیں، ریویوز، دستیابی اور موازناتی ٹیبلز بھی فراہم کرے گا۔ یہ فیچر گوگل کے شاپنگ گراف پر مبنی ہے، جس میں 50 بلین سے زائد پراڈکٹس کی معلومات موجود ہیں۔

جیمینائی ایپ بھی اب شاپنگ کے لیے اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے، جس میں صارفین ایپ کے اندر ہی پراڈکٹس براؤز، قیمتوں کا موازنہ اور مختلف اسٹورز سے دستیابی چیک کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال امریکہ میں دستیاب ہے اور صارفین کو ایک چیٹ میں مکمل شاپنگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔

گوگل نے "Let Google Call" فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی پراڈکٹ کی فوری دستیابی جان سکتے ہیں۔ اے آئی قریبی اسٹورز سے رابطہ کرے گا اور اسٹاک، قیمت اور ڈسکاؤنٹس کی معلومات صارف کو ای میل یا ٹیکسٹ کے ذریعے فراہم کرے گا۔ یہ فیچر فی الحال کھلونے، ہیلتھ اینڈ بیوٹی اور الیکٹرانکس کی کیٹیگریز کے لیے دستیاب ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے اے آئی فیچرز چھٹیوں کے مصروف موسم میں بھی صارفین کے شاپنگ تجربے کو خوشگوار اور آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: