Get Alerts

فیروز خان کی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ

فیروز خان کی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ

اسلام آبا د :پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے سامنے آگئیں۔

انسٹاگرام پر اداکار کی ایک پوسٹ پر علیزے سلطان نے اپنے بچوں کے لیے یونیفارم اور سردیوں کے کپڑوں کی درخواست کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور علیزے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا۔

ڈاکٹر زینب نے لکھا کہ ایسے معاملات عوامی سطح پر نہیں لائے جاتے اور علیزے نے فیروز خان کو ذہنی طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیزے کو اپنی فیملی کے ذریعے فیروز سے رابطہ کرنا بند کرنا چاہیے۔

مزید برآں، ڈاکٹر زینب نے کہا کہ علیزے کو فیروز خان سے پریشان کرنے، کمنٹ کرنے یا رابطہ کرنے کا کوئی حق نہیں رہا اور انہیں اپنے ذاتی معاملات صرف اپنی حد تک محدود رکھنے چاہئیں۔
 
 

ٹیگز: