اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون کو شرانگیز اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے بشریٰ بی بی اور پارٹی کے بانی کی کردار کشی قرار دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس مضمون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بہادری اور اہلیت کے ساتھ جیل میں ہیں اور ان کے خلاف پہلے بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے، جن میں وہ بری ہو چکی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ایسے ہتھکنڈے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑ سکتے، اور اس قسم کے سپانسرڈ آرٹیکلز کے شائع ہونے کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔