Get Alerts

مودی سرکار نے ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

مودی سرکار نے ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

 نیو دہلی: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، انتہا پسند مودی سرکار نے ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں پام آئل کی خریداری روکی جائے گی۔ ملائیشیا سے پام آئل خریدنے والا بھارت سب سے بڑا ملک ہے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بھی بھارت سے تجارتی معاملات میں نظرثانی کا عندیہ دیدیا۔

ملائیشیا پولیس نے بھارتی تامل ناڈو کی دہشت گرد تنظیم کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 2 بھارتی تامل اسمبلی ارکان سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔