خوراک کی عالمی پیداوار کا 14 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے: رپورٹ

  خوراک کی عالمی پیداوار کا 14 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے: رپورٹ


 نیویارک: خوراک کی عالمی پیداوار کا 14 فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے، اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کاشتکاری سے لے کر اسٹوریج اور ترسیل کے تمام مراحل کے دوران خوراک کا بڑا حصہ برباد ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں اناج اور دالوں کے مقابلے میں پھل اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے جبکہ پھل اور سبزیوں کی ناقص پیکنگ اور دوسری وجہ شہریوں تک ان کی ترسیل کے غیرمعیاری انتظامات بھی خوراک کے ضائع ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔