کسی کو بھی نواز شریف کو کوئی پیغام دینے نہیں بھیجا: سابق ڈی جی آئی ایس آئی

کسی کو بھی نواز شریف کو کوئی پیغام دینے نہیں بھیجا: سابق ڈی جی آئی ایس آئی


اسلام آباد : آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ظہیر الاسلام نے نواز شریف کے ان دعوئوں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل نے ان سے استعفیٰ مانگا۔


ایک انگریزی اخبار کو دئیے انٹرویو میں سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کبھی استعفیٰ طلب نہیں کیا۔کسی کو بھی نواز شریف کو کوئی پیغام دینے نہیں بھیجا۔2014ء کے دھرنے کے وقت وہ ہر موقع پر حکومت کو مشورہ دیتے رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے سیاسی انداز میں نمٹا جائے تاکہ احتجاج ختم کیا جا سکے۔


یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جو بیماری کی وجہ سے پاکستان سے باہر گئے تھے اور انہوں نے وہاں جاکر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں سابق ڈائریکٹر جنرل ظہیر الاسلام پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔