Get Alerts

26 نومبر احتجاج کیس : علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

 26 نومبر احتجاج کیس : علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہن علیمہ خان پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ علیمہ خان نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت درخواست دائر کی تھی، جس پر پراسیکیوشن نے دلائل دیے۔

ٹیگز: