اسلام آباد : ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ مسلسل پانچویں سال دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شامل رہا، اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 103ویں نمبر پر موجود ہے۔
درجہ بندی کے مطابق پاکستانی شہری صرف 33 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ فہرست میں عراق (104)، شام (105) اور افغانستان (106) پاکستان سے بھی نیچے ہیں۔ پچھلے سال پاکستان 100ویں نمبر پر تھا، جب 32 ممالک تک رسائی حاصل تھی۔
دنیا کے بہترین پاسپورٹس سنگاپور پہلے نمبر پر (193 ممالک تک ویزا فری رسائی),جنوبی کوریا دوسرے، جاپان تیسرے نمبر پر,جرمنی، اٹلی، اسپین اور دیگر یورپی ممالک چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔
امریکی پاسپورٹ 180 ممالک کی رسائی کے ساتھ 12ویں نمبر پر،برطانوی پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر آ گیا، جو 2015 میں پہلے نمبر پر تھا۔