Get Alerts

لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح میں اضافہ

لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح میں اضافہ

لاہور:لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ون کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد رہا۔ طالبات نے 61.73 فیصد کامیابی کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا۔

 امتحان میں 1 لاکھ 75 ہزار 950 امیدوار شامل تھے جن میں 92 ہزار 541 کامیاب ہوئے۔ اس میں 72 ہزار 690 طلبہ اور 1 لاکھ 3 ہزار 260 طالبات شامل تھیں۔ اس سال نویں اور گیارویں جماعت کے رزلٹ کارڈز ڈیجیٹل کر دیے گئے ہیں اور مستقبل میں دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج بھی ڈیجیٹل کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: