لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ تاہم، الیکشن شیڈول کے باعث 4 اضلاع رحیم یار خان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں تبادلوں کے احکامات عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ان اضلاع میں تبادلے بعد میں مکمل کیے جائیں گے، جبکہ دیگر اضلاع میں اساتذہ کو نئی جگہوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔