کراچی:سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے مخصوص ہوں گی۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیلات سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور بلدیاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ہندو ملازمین کو دی جائیں گی تاکہ وہ دیوالی کا تہوار اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوش اسلوبی سے منا سکیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، 20 اور 21 اکتوبر کو تمام متعلقہ اداروں میں ہندو ملازمین چھٹیوں پر رہیں گے۔