Get Alerts

صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات، ملکی و خارجی سلامتی پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات، ملکی و خارجی سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر مملکت کو داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کیا، خاص طور پر افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں افغان طالبان حکومت کی جارحانہ سرگرمیوں اور پاک فوج کی مؤثر اور محتاط جوابی کارروائیوں پر بھی بات ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کی بہادری، استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹیگز: