اسلام آباد/کابل :پاکستانی حکومت اور افغان طالبان رجیم نے باہمی رضامندی سے آج شام چھ بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر سیز فائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ طالبان کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ دونوں طرف سے تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کیا جا سکے۔
سیز فائر کا یہ دورانیہ دونوں فریقین کو مذاکرات اور امن کی کوششوں کے لیے موقع فراہم کرے گا۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس عرصے میں دونوں اطراف مخلصانہ کوششیں کریں گے تاکہ مسئلے کا پائیدار اور جامع حل نکالا جا سکے۔