ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی تعاون تنظیم (جی سی سی) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز ضروری ہے اور سعودی عرب اس میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر جی سی سی ممالک ہمیشہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھی زور دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں خطے میں امن قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔