ایران نے زمین کے مدار میں دو خلاباز روانہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا‎

ایران نے زمین کے مدار میں دو خلاباز روانہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا‎

تہران: ایرانی حکومت نے اپنے ملکی خلائی پروگرام کو روس کے تعاون سے مزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران حکومت ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ انسان بردار خلائی مشن جلد مکمل کیا جائے۔

ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ فتح اللہ اومی کا کہنا ہے کہ اس وقت دس افراد کو خلا میں راکٹ لے جانے کی تربیت دی جا رہی ہے اور ان میں سے دو کا انتخاب کر کے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

ایرانی خلائی پروگرام میں تعاون کے حوالے سے روس نے واضح طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن دو برس قبل روسی نائب وزیر اعظم کے ایرانی دورے پر خلائی پروگرام میں روسی تعاون کو زیر بحث لایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں