ایشیا کپ : ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانیکا امکان

ایشیا کپ : ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانیکا امکان
کیپشن: فوٹو: فائل

دبئی : پاکستان کے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ، 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے تازہ دم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، ایشیا کپ کے دلچسپ میچز کل بروز ہفتہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوں گے۔پی سی بی کے نئے چیئرمین احسان مانی کی چیئرمین شپ میں گرین شرٹس کا پہلا امتحان ہوگا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15سے 28ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا جس میں پاکستان بھارت ،ہانگ کانگ،،سری لنکا ،،افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

بھارت کی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ ٹیم کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے ایکشن میں نظر نہیں آسکیں گے۔پاکستان ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں، جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ سے قبل ٹیم مینیجمنٹ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے تازہ دم رہیں۔